بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم دوستو آپ کو اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دوستو اس وقت کی سب سے بڑی خوشخبری لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ احساس راشن کے بارے میں آپ کو بہت اچھی خبر کے بارے بتائیں گے ۔
اور ساتھ ہی تمام صوبوں کیلئے ایک ایسا پروگرام جاری ہونے جا رہا ہے جو انشاءاللہ عیدالفطر کے بعد شروع ہو جاے گا جس میں آپ کو 45 سو روپے کی قسط دی جائے گی۔
اور ساتھ ہی پٹرول سبسڈی کے بارے میں آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ ہفتے پہلے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جس میں موٹرسائکل رکشہ اور 8 سو سی سی گاڑیوں کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
یہ ڈیٹا جیسے اکٹھا ہو جائے گا معلومات مکمل ہو جائیں گی تو فوراً ہی پٹرول سبسڈی پروگرام کو شروع کر دیا جاے گا
س سے آپ کو پٹرول پر 100 روپے لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
اور انشاءاللہ مختلف ذرائع سے یہ معلومات ملی ہیں کہ مئی کے پہلے ہفتے سے اس پروگرام کو شروع کر دیا جائے گا۔اور 15 مئی سے چاروں صوبوں کیلئے اس پروگرام کو سٹارٹ کر دیا جائے گا۔
اور ساتھ ہی آپ کو آگاہ کرتے چلیں کہ باوثوق ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ افراد کو ہر مہینے 45 سو روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں جس کا ثبوت آپ یہاں نیچے دیکھ سکتے ہیں
نجی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق یہ تجاویز زیرغور ہیں جس میں احساس اور بینظیر کفالت میں رجسٹرڈ خاندانوں کو ماہانہ 45 سو روپے کی سبسڈی دینے کی تجاویز زیرغور ہیں۔
تو یہ ایک بہت ہی اچھی خبر ہے انشاءاللہ اب بہت اچھے پروگرامز دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ اس حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے جو جھٹکے دیئے ہیں وہ آج تک کسی حکومت نے نہیں دیئے ہونگے۔
اس کے علاوہ احساس راشن جس سے پنجاب کے مستحق افراد کو ماہانہ راشن سبسڈی مل رہی تھی اور اس حکومت نے یہ پروگرام بھی بند کر دیا تھا جس کے بعد مفت آٹا سکیم کا اجرا کیا گیا۔جس کے تحت ماہ رمضان میں مستحق افراد کو آٹے کے 3 تھیلے دیئے گئے جو کہ بالکل مفت تھے۔ اب یہ تجویز زیرغور ہے کہ احساس راشن کو دوبارہ سے بحال کیا جائے اور جیسے پہلے ہر مہینے 2 ہزار روپے کی راشن سبسڈی مل رہی تھی اور دوبارہ سے سٹارٹ ہونے جا رہی ہے۔
تو انشاءاللہ امید کافی ہے کہ یکم مئی سے اس پروگرام کو دوبارہ سے بحال کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے جو بھی ہمیں موصول ہوتی ہے تو آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔
آپ تمام دوستوں کا بہت شکریہ اللہ حافظ